اسلام آباد (سی پی پی) امام کعبہ عبد اللہ عواد الجہنی نے پاکستانی مذہبی رہنمائو ں سے ملاقات میں کہا ہے کہ علمانے اللہ کے بندوں کو آپس میں جوڑنا ہے ، آپ لوگوں کو جو بھی فتویٰ دیں حق اور سچ پر مبنی ہونا چاہیے۔سعودی سفارتخانے کے زیر اہتمام اما م کعبہ عبداللہ عواد الجھنی سے پاکستان کے مذہبی رہنمائو ں کی ملاقات کی تقریب میں امام کعبہ عبداللہ عواد الجہنی نے دل گداز انداز میں تلاوت کلام پاک کی اور اتحاد امت کے موضوع پر روشنی ڈالی ۔
انہوں نے کہاکہ علمانے اللہ کے بندوں کا آپس میں جوڑنا ہے، علمانے صبر و یقین سے امت کی رہنمائی کرنی ہے، علمانے ہر دور میں علم پہنچایا، لوگوں کو جو بھی فتویٰ دیں وہ حق اور سچ پر مبنی ہونا چاہیے۔سعودی سفیر نواف سعید بن المالکی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں، سعودی عرب شہدااور پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، مسلمانوں کو اتحاد کی شدید ضرورت ہے۔سعودی سفیر نے کہا مسلمانوں میں دہشت گردی کے عفریت میں پھنسنے کا سبب نا اتفاقی ہے، ایسے وقت میں علماکا کردار بہت اہم ہے۔