ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت دشمنی کرے اور ہم اس کی معیشت مضبوط کریں، کیوں؟ پیمرا اور کیڈا کابھارتی چینلز کا مکمل بائیکاٹ ، بھارتی میڈیا چینل کے آلات بھی نذر آتش کرنے کا فیصلہ

datetime 10  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پیمرا اور کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھارتی میڈیاچینلز کے مکمل بائیکاٹ کے لیے مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے،جس کے تحت جمعرات کوریگل چوک پر بھارتی میڈیا چینلز نشر کرنے والے آلات سرعام نذر آتش کرکے بھارتی میڈیا چینلز کے خلاف مشترکہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔قبل ازیں جمعرات کی سہ پہر تین بجے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں ایسوسی ایشن کے صدرمحمدرضوان کی دعوت پر

چیئرمین پیمرامرزاسلیم بیگ،ایگزیکٹیو ممبرپیمرااشفاق احمدجمانی،DGانفورسمنٹ محمدفاروق،DGایڈمنسٹریشن حاجی آدم،RGMکراچی اشفاق احمدجمانی ، GMآپریشن محمدطاہر،GMچیئرمین فخرالدین مغل،DGMانفورسمنٹ میاں آصف اورDGMکراچی سیدمحمداویس زیدی شرکت کریں گے۔اجلاس میں پیمرا کے اعلی افسران ،ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور آل پاکستان سیٹیلائٹ گڈز ایسوسی ایشن کے نمائیندوں کی مشاورت سے بھارتی ثقافت کے مکمل اور موثر بائیکاٹ کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…