جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، معاملہ عدالت تک جا پہنچا

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن)ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ حکومتی فیصلے کے بر عکس ادویات ساز کمپنیوں نے 100 فیصد اضافہ کیا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مقامی وکیل ندیم سرور نے

لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 5 سے 15 فیصد اضافہ کی منظوری دی. درخواست گزار کت مطابق حکومتی فیصلے کے برعکس فارماسوٹیکل کمپنیوں نے قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ کردیا۔ درخواست میں بتایا گیا کہ ادویات ایک بنیادی ضرورت کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کی قیمتوں میں سو فیصد اضافے سے شہریوں کیلئے ادویات خریدنا بھی مشکل ہوگئی ہے۔ درخواست گزار نے نکتہ اٹھایا کہ علاج و معالج کی سہولتیں دینا اور ادویات کی قیمتیں کو کنٹرول میں رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اپنی اس ذمہ داری کو پوری کرنے میں ناکام ہے۔ درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی فارماسوٹیکل کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم اور سو فیصد اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…