اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کو ایک ہفتہ ہوگیا،ابھی تک ہسپتال کیوں داخل نہیں کروایاگیا؟ن لیگ کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 2  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نیب کا ترجمان تعینات کریں یا نوازشریف کا سکیورٹی گارڈ بنا دیں ،فواد چوہدری صاحب مہنگائی 9.4فیصد پر پہنچ گئی ، پٹرول چھ روپے مہنگا ہوگیا ،بجلی 25فیصد اور گیس 141فیصد مہنگی ہوگئی ہے جواب دیں ۔ منگل کو وزیر اطلاعات اور نشریات کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لو جی وزیرِاطلاعات و نوازشریف کا بیان آ گیا ۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کو مشورہ ہے کہ فواد چودھری کو نیب کا ترجمان تعینات کر دیں یا عمران صاحب فواد چودھری کو سابقہ وزیراعظم محمد نوازشریف کا سیکیورٹی گارڈ تعینات کر دیں ۔ انہوں نے کہاکہ فواد چودھری صاحب نوازشریف کی فکر چھوڑ کر عوام کی فکر کریں جو رو رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح 9.4فیصد پر پہنچ گئی ہے جواب دیں ۔ انہوں نے کہاکہ پیٹرول چھ روپے مہنگا ہو گیا جواب دیں ۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس ریوینیو میں 500ارب کا تاریخی کمی ، جواب دیں ۔ انہوں نے کہاکہ فواد چودھری صاحب پہلے بجلی 25 فیصد اور گیس 141 فیصد مہنگی اور اب لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے جواب دیں ۔ انہوں نے کہاکہ 2019 کے بجٹ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ 2600 بلین کا خسارہ ہوگا جواب دیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی قرضہ4000 ارب روپے پہ پہنچ گیا ہے جواب دیں ۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کی میٹرو کہ ایک کھرب کے کھڈوں کا جواب دیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے تو کمرشل فلائیٹ پہ سفر کرنا تھا تو 40 کڑوڑ روپے میں جیٹ کیوں مرمت ہو رہا ہے جواب دیں۔ انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو کن شرائط پہ این آر او دیا ہے جواب دیں۔واضح رہے کہ فواد چوہدری نے کہاتھا کہ نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کو ایک ہفتہ ہونے کو ہے لیکن اب تک ان کو کسی ہسپتال میں داخل نہیں کروایاگیا۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ رہائی کو ایک ہفتہ ہوگیا ہے ، نوازشریف کے کسی ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر نہیں ا?ئی ، مریم بی بی کے ٹوئٹ بھی بند ہوگئے ہیں ، امید ہے سابق وزیراعظم خیریت سے ہونگے،نوازشریف کو جلد یا دیر سے لوٹی دولت واپس کرناہی ہوگی۔ منگل کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو جیل سے رہا ہوئے ایک ہفتہ ہوگیا۔نوازشریف کے کسی ہسپتال میں داخل ہونے

کی ابھی خبر نہیں ا?ئی۔انہوں نے کہاکہ امید ہے نوازشریف خیریت سے ہوں گے کیونکہ مریم بی بی کے ٹویٹ بھی بند ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ روز بیماری سے اپ ڈیٹ رکھنے والی مریم نوازنے کافی دن ہوگئے ٹویٹ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ سوچ رہا ہوں کہ نوازشریف کو خط لکھوں۔انہوں نے کہاکہ خط میں نوازشریف سے ا نکی خیریت پوچھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ امید ہے جیل سے گھر جانے کے بعد ذہنی تناؤ میں کمی اورخوشگوار ماحول میسر ا?یا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…