لاہور( این این آئی)پاکستان ریلوے نے راولپنڈی سے براستہ لاہور کراچی چلنے والی گرین لائن کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیاجس کا اطلاق 15اپریل سے کیا جائے گا۔ نئے کرایوں کے مطابق لاہور سے گرین لائن کا کرایہ5700روپے سے بڑھا
کر 6500روپے، راولپنڈی سے کرایہ 5900سے بڑھا کر 7ہزار روپے ، بچوں کا لاہور سے کراچی کا کرایہ4100روپے سے بڑھا کر 5700روپے جبکہ راولپنڈی سے کراچی تک بچوں کا کرایہ 4400روپے سے بڑھا کر 5200روپے کر دیا جائے گا۔