جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

ٹیکس نادہندگان کی مصدقہ معلومات حاصل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال،ایک لاکھ 49ہزار اکاؤنٹس میں کتنے ارب ڈالرز موجود؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 30  مارچ‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی) وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکس نادہندگان کی مصدقہ معلومات حاصل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے جو اپریل میں کام شروع کر دے گا ،ٹیکس کی شرح کی بجائے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ،پاکستان کا ٹیکس سسٹم پیچیدہ ہے جسے آسان بنا نا ہوگا،ایف بی آر کے اختیارات پر نظرثانی کررہے ہیں ،ایک لاکھ 49ہزار اکاؤنٹس کا پتہ چلا ہے ان اکاؤنٹس ہولڈرز کے 12 ارب ڈالر ز بیرون ملک موجود ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر سیدالماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سہگل ،سابق صدور مصباح الرحمن، محمد علی میاں، سہیل لاشاری، عبدالباسط، رحمت اللہ جاویدسمیت دیگر بھی موجود تھے ۔وزیر مملکت ریو نیو حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کیخلاف ہیں ،ان ڈائریکٹ ٹیکس لگا کر عام آدمی پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سمگلنگ کی شرح بڑ ھ گئی ہے جس پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس نادہندگان کی مصدقہ معلومات حاصل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے،جس کا اپریل تک اطلاق کرکے نادہندگان کیخلاف شکنجہ کس دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ہرسال 4ہزار ارب روپے کے قریب ٹیکس جمع کیا جاتا ہے جس میں براہ راست ٹیکسز کی شرح 40فیصد ہے اور60فیصد ٹیکس بالواسطہ جمع کیا جاتا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ برانڈرتھ روڈ پراحتجاج کرنے والی بزنس کمیونٹی کیخلاف ایف آئی آرپولیس کا غلط اقدام ہے، صوبائی حکومت سے ایف آئی آر خارج کرانے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایز آف ڈئنگ بزنس کیلئے صدر لاہور چیمبر سید الماس حیدر کی سفارشات کو اہمیت دی گئی ہے۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے وفاقی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبات پیش کئے ۔

لاہور چیمبر کے صدر سید الماس حیدر نے کہا کہ 31 مارچ تک ٹیکس گزاروں کو موقع دیا گیا ہے جو درست فیصلہ ہے۔گزشتہ مالی سال 3842ارب کا ٹیکس اکٹھا ہوا،1536ارب روپے ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں جمع ہوئے،تنخواہ دار طبقے نے صرف 133ارب روپے ادا کیے ،ٹیکس سسٹم کوشفا ف بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ،کاروباری طبقہ ملکی ریونیو کا 99 فیصد سے زائد ٹیکس ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بزنس کمیونٹی کے ٹیکس ریفنڈز فوری واپس کیے جائیں ،ایف بی آر ایک کروڑ سے کم والوں کے ریفنڈز فوری ادا کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…