بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان ریلویز کی تاریخ کی پہلی نان سٹاپ سمارٹ مسافر ٹرین جناح ایکسپریس کا افتتاح کردیاگیا

datetime 30  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کاہ ہے کہ سابق ادوار میں ریلوے کو لوٹا گیا ہم نے پرانی بو گیاں ٹھیک کرکے 24 نئی ٹرینیں چلائیں، ایک سال میں 40 ٹرینوں کا ہدف ہے، ریلوے کے ہسپتالوں کو ٹھیک کرنے کیلئے پیسے نہیں، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور صحت انصاف کارڈ کا اجراء کیا جائے گا، ریل غریب کی سواری ہے جسے ٹھیک کررہے ہیں غریب کی سواری کو عزت دینی ہے۔

ان خیالات کا ا اظہار انہوں نے لاہورمیں جناح ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ پاکستان ریلویز کی تاریخ کی پہلی نان سٹاپ سمارٹ مسافر ٹرین جناح ایکسپریس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ٹرین کی افتتاحی تقریب اتوار کی سہ پہر لاہور ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر منعقد ہوئی جبکہ دلہن کی طرح سجائی جانے والی اس ٹرین کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے آفتاب اکبر سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء ، ارکان اسمبلی اور ریلوے افسران کی کثیر تعداد سمیت جناح ایکسپریس کے مسافروں نے شرکت کی۔ شیخ رشید نے کہا کہ جناح ایکسپریس لاہور سے کراچی نان سٹاپ ٹرین سروس شروع کی ہے جو پندرہ گھنٹے میں لاہور سے کراچی پہنچے گی ہم نے دو سو کوچز کو ٹھیک کرکے بیس نئی ٹرینیں شروع کی ہیں اور ہم ایک سال میں چالیس مسافر ٹرینوں کا ٹارگٹ پورا کریں گے ہم بیس مال گاڑیاں بھی چلائیں گے جناح ایکسپریس میں وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہوگی انہوں نے کہا کہ جناح ایکسپریس کو ہم نے بانی پاکستان قائد اعظم کے نام سے شروع کیا ہے ہم ریلوے کو پاکستان کے کونے کونے تک پہنچائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ریلوے کے نام پر ذاتی مفادات کے لئے رقم خرچ کی گئی ہم نے ریلوے کی زمینیں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی ہیں اور آمدن بڑھائی ہے ایک ماہ کے اندر سرسید ٹرین بھی شروع کریں گے

انہوں نے کہا کہ تین سو انجنز میں ٹریکنگ سسٹم نصب کردیے گئے ہیں ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں ماضی کی کومتوں نے باتیں بہت کیں مگر کام کام کیا سابق حکومت نے ایک ایک سٹیشن پر 80 کروڑ لگا ئے ہم نے غریب کی سواری کو عزت دینی ہے اور ہم غریب کی سواری کو بہتر کررہے ہیں 75 سالہ افراد کو ایک ماہ میں دو دو ٹکٹ مفت دیے جارہے ہیں انہں نے کہا کہ ہمارے پاس ریلوے کے ہسپتالوں کو ٹھیک کرنے کے پیسے نہیں

وزیراعظم سے گزارش ہے کہ ریلوے کے ملازمین کیلئے صحت انصاف کارڈ کا اجراء4 کیا جائے اور مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے افتتاحی تقریب کے فوری بعد وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین کو لاہور سے کراچی کے لئے الوداع کیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ٹرین میں گزشتہ روز 848 مسافروں نے لاہور سے کراچی کے درمیان سفر کیا جبکہ مذکورہ ٹرین کے لاہور اور کراچی کے درمیان سفر کے دوران خانیوال، روہڑی اور حیدر آباد میں تین سٹاپ دیئے گئے ہیں

جن کامقصد ٹرین کی بوگیوں کے لئے پانی حاصل کرنا ہے۔ ٹرین میں بجلی کے معاملات کو برقرار رکھنے کے لئے دو پاور وین اور ریسٹورنٹ پر مبنی ایک ڈائننگ کار فراہم کی گئی ہے۔ جناح ایکسپریس میں فل ٹکٹ کی شرح 6 ہزار 500 روپے جبکہ دو سال سے زائد بچوں کی ٹکٹ کی شرح 4900 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مسافروں کو اسی ٹکٹ میں شام کی چائے رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ فراہم کیا جائے گا۔ مذکورہ ٹرین جو لاہور اور کراچی کے درمیان 16 گھنٹوں میں فاصلہ طے کرے گی میں مسافروں کو وائی فائی اور آڈیو کی سہولت کے ساتھ ساتھ بیڈنگ کی سہولت کی فراہم کی گئی ہے۔ دریں اثناء لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر جناح ایکسپریس مسافر ٹرین کی افتتاحی تقریب کے پیش نظر ٹرین آپریشن بری طرح متاثر رہا۔

لاہور سے بیرون شہر جانے والے مسافروں کو اپنی اپنی ٹرینوں میں سوار ہونے کے لئے بھاری سامان کے ہمراہ پلیٹ فارم برج سے گزر کر دوسرے پلیٹ فارم پر پہنچنا پڑا جبکہ سامان اٹھانے والے قلی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافروں سے منہ مانگی اجرت وصول کرتے رہے۔ لاہور ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 اور پلیٹ فارم نمبر 4 کے ٹرین آپریشن کے لئے بندش کی وجہ اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باعث جہاں مسافروں کو لاہور ریلوے اسٹیشن میں داخلے پر شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا تو وہاں سکیورٹی اہلکاروں نے سکیورٹی کارڈز کے اجراء کے باوجود میڈیا کے لوگوں کے ساتھ ساتھ ریلوے افسران اور ریلوے کے پبلک ریلیشنز سٹاف کو ریلوے سٹیشن کی حدود میں جانے سے روک دیا۔ جس سے ریلوے افسران اور میڈیا کے لوگوں کو اپنے فرائض منصبی میں ادائیگی میں شدید مشکلات برداشت کرنا پڑیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی لاہور ریلوے اسٹیشن پر بروقت آمد نہ ہونے کے باعث جناح ایکسپریس اپنی روانگی کے پہلے روز ہی کراچی کے لئے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…