ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کے ’’دل کی دھڑکن ‘‘کو ترتیب میں لانے کیلئے پیس میکر اور آئی سی ڈی کی تجویز،ڈاکٹرز نے انتہائی تشویشناک خبر سنادی

datetime 30  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے دل کی بائیں شریان کے صحیح طورپر کام نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ان کے معالجین نے اگلے ہفتے مزید ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روزسابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو اپنی رہائشگاہ جاتی امراء رائے ونڈ سے شریف میڈیکل سٹی لایاگیا جہاں معالجین نے ان کے مختلف ٹیسٹ کئے۔

اس موقع پر ان کی ای سی جی بھی کی گئی۔ معالجین نے ای سی جی میں بے ترتیبی پائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ دل کی دھڑکن کی ترتیب میں اتارچڑھاؤ معمول کے مطابق نہ ہونا اچھی علامت نہیں۔ ڈاکٹروں نے دل کی دھڑکن کو ترتیب میں لانے کے لئے پیس میکر اور آئی سی ڈی کی تجویزدی ہے۔ ان مشینوں کے استعمال کا مقصد دل کی دھڑکن کو ایک حد سے نیچے جانے سے بچانا ہوتا ہے۔ اس موقع پر معالجین نے محمد نوازشریف کی آنکھوں اور آنکھوں کے اندرونی حصے کا بھی مشین کے ذریعے معائنہ کیا اور ذیابیطس کے آنکھوں کے اندرونی حصوں پر اثرات کا جائزہ لیا۔ معالجین نے دل کی دھڑکن جانچنے کی جدید مشین کے ذریعے ہولٹر اور ایکو ٹیسٹ اگلے ہفتے کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ہولٹر کے ذریعے دل کی دھڑکن کی چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے تک مسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔ معالجین کے درمیان مریض میں پائی جانے والی علامات اور ان کے نتائج کے حوالے سے طویل صلاح مشورہ ہوا۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹرز مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں اور علاج کے حوالے سے جلد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔نواز شریف تقریباً ڈھائی گھنٹے شریف میڈیکل سٹی میں موجود رہنے کے بعد واپس اپنی رہائشگاہ روانہ ہو گئے ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…