لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے لوگوں کو کرپشن کی فرنچائززدے رکھی ہیں جو اے ٹی ایم کی صورت میں عمران خان اور پارٹی کے اخراجات برداشت کرتی ہیں ،سپریم کورٹ سے خواجہ آصف کے حق میں فیصلہ آ چکا ہے اس لئے نہ اب تفتیش ہو سکتی ہے اور نہ کوئی ریفرنس بن سکتا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عثمان ڈار جو مرضی کر لیں شکست ان کا مقدر ہے اور
وہ خواجہ آصف سے ہارتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے لوگوں کو کرپشن کی فرنچائزز دے رکھی ہیں جو اے ٹی ایم کی صورت میں ان کا اور پارٹی کے تمام اخراجات اٹھاتی ہیں ۔عثمان ڈار اپنی جماعت کی کرپشن کے خلاف کیوں عدالتوں میں نہیں جاتے ۔انہیں صرف یہ ٹاسک ملا ہے کہ انہوں نے اپنی جماعت کے سیاسی مخالف ہر شخص کے خلاف اداروں کے پاس جانا ہے ۔ حکومت نے احتساب کے نام پر جو رویہ اپنا رکھا ہے وہ ملک کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے ۔