ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وڈیرے کے محافظو ں نے نوجوان کو بنگلے پر لاکر تشدد کا نشانہ بنایا اور مونچھے منڈوا دیں3 افراد پر مقدمہ درج ایک کوگرفتارکرلیاگیا

datetime 30  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی)وڈیرے کا ظلم وڈیرے کے محافظو ں نے نوجوان کو بنگلے پر لاکر تشدد کا نشانہ بنایا اور مونچھے منڈوا دیںتین افراد پر مقدمہ درج ایک کوگرفتارکرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں وڈیرے نے ظلم کی انتہا کردی سٹی تھانے کی حدود میں

وڈیرے قادر خان کے محافظو ن نے قصبہ قادرپور سے ایک نوجوان نیاز کھوسو کو زبردستی اٹھا کر شہر لے آئے اور سٹی تھانے کی حدود اولڈ میونسپل روڈ پر واقع بنگلے پر تشدد کا نشانہ بنا یا اور مونچھیں بھی منڈوا دیں ذرائع کے مطابق یہ سارا کام پولیس کی موجودگی میں ہوا نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بعد محافظوں نے چوری کرنے کے لئے آنے کے دوران پکڑنے کا بتا کر پولیس کے حوالے کر دیا گرفتار نوجوان سے جب تفتیش کی گئی تو نوجوان نیاز کھوسونے بتایا کہ وڈیرے کے محافظ مجھے زبر دستی گائوں سے اٹھا کر بنگلے پر لائے جہاں مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مونچھیں بھی منڈوا دی گئیں اتنا تشدد کیا کہ میں بے ہو ش ہو گیا مار ا بھی گیا تذلیل بھی کی اور اسکے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا دوسری جانب سٹی پولیس نے واقع کا مقدمہ وڈیرے کے محافظوں بشیر ،وقار اور نصیر کے خلاف درج کر لیا ہے پولیس کے مطابق ایک ملزم نصیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…