پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

انتظار کی گھڑیاں ختم ،وزیر اعظم کی عازمین حج کیلئے کوششیں رنگ لے آئیں ،جانتے ہیں سعود ی وفد کب پاکستان پہنچے گا ؟

datetime 30  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں عازمین کی سہولت کے لئے رنگ لے آئیں ،سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا اعلی سطحی وفدپیر کو پاکستان پہنچے گا۔ تفصیلات کے مطابق 14 رکنی وفد سعودی ڈی جی امیگریشن کی قیادت میں دورہ پر پاکستان آئیگا۔

وفد روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے لئے پاکستانی ائیرپورٹس پر انتظامات کا جائزہ لے گا،کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹس پر انتظامات کا جائزہ لیا جائیگا،سعودی اعلی سطحی وفد کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی،وزارت داخلہ، خارجہ، کسٹم، سول ایوی ایشن، اینٹی نارکوٹکس کے حکام وفد کو بریفنگ دیں گے ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق چاروں ائیر پورٹس کو منصوبے میں شامل کرنے سے عازمین حج کو سہولت ملے گی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے سے 90 فیصد عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوسکے گی۔ترجمان کے مطابق منصوبے سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین کو سہولت میسر آئیگی۔ترجمان کے مطابق سعودی عرب لینڈ کرنے پر عازمین کو امیگریشن پراسس کی ضرورت نہیں رہے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل عازمین کو 12 سے 14 گھنٹے سعودی عرب کے ائیرپورٹس پر امیگریشن پراسس سے گزرتے تھے ۔وزارت مذہبی امور روڈ مکہ منصوبے کا اعلان اور منصوبے میں کراچی ائیرپورٹ کا انتخاب پہلے ہی کرچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…