لاہور(اے این این )لاہور تا ملتان موٹروے کے ایک سیکشن کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس کے بعد لاہور سے ملتان اور ملتان سے لاہور کا سفر کرنے والے مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس سیکشن کے افتتاح کے بعد مسافر اب چھ گھنٹے کی بجائے صرف ساڑھے تین گھنٹوں میں لاہور اور ملتان کے مابین سفر طے کر سکیں گے۔لاہور تا ملتان موٹروے کے سیکشن کے افتتاح کے بعد کئی بس سروسز نے بھی براستہ موٹروے اپنے اپنے روٹس کا اعلان کر دیا ہے۔
جبکہ سوشل میڈیا پر کئی بس سروسز کے پیجز پر لاہور تا ملتان بس سروس کے کرائے اور سفر کے اوقات اور دورانیہ کے ساتھ ساتھ مزید تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں۔ بس کمپنیوں کی لاہور تا ملتان اور ملتان تا لاہور سروس کا باقاعدہ آغاز یکم اپریل سے ہو گا اور سفر کا دورانیہ ساڑھے تین گھنٹے ہو گا۔قبل ازیں لاہور یا ملتان اور ملتان تا لاہور سفر کا دورانیہ 6 کم و بیش 6 گھنٹے تھا۔ موٹروے سیکشن کے افتتاح کے بعد مسافروں نے بھی سکھ کا سانس لیا ۔