کراچی(سی پی پی) قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کےٹیکنیکل عملے نے ٹگ ماسٹر کی ازخود مرمت کرکے کروڑوں روپے بچا لیے۔تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کی ٹیکنیکل گراونڈ سروس کے عملے نے اپنی ناکارہ قرار دی جانے والی گاڑیوں کو قابل استعمال بنانے کے عمل میں ٹگ ماسٹر کو دوبارہ سے قابل استعمال بنا دیا ہے۔
ابتدائی طور پر جب ان ٹگ ماسٹر کی مرمت کے لیے تخمینہ لگایا گیا تھا تو ایک ٹگ ماسٹر کی مرمت پر سوا کروڑ روپے کا خرچہ آرہا تھا لیکن گراونڈ سروس کے تکنیکی عملے نے اسے چھ لاکھ روپے میں قابلِ استعمال بنادیا ہے۔پی آئی اے کی ٹیکنیکل گراونڈ سروس کا اسٹاف مزید دو ٹگ ماسٹرز کی مرمت میں مشغول ہے جس سے پی آئی اے کو واضح طور پر کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔