ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

چین کے بعد روس کابھی پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان، نتائج کیا نکلیں گے؟ بڑی پیش گوئی کردی گئی

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہورو پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے روس کی تیل اور گیس کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی گیزپروم کی پاکستان میں پائپ لائنوں کی تعمیر اور تیل ذخیرہ کرنے کے منصوبوں میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی کمپنی کی تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری سے توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ روسی کمپنی

کے ساتھ ایک معاہدہ پہلے ہی طے پاچکا ہے اور روسی کمپنی کراچی لاہور پائپ لائن کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرے گی۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے پاکستان اس وقت انرجی کوریڈور پیش کررہا ہے پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون اور علاقائی رابطے کا فروغ بہت اہم ہے اور روسی کمپنی اور پاکستان کے درمیان ہونے والا معاہدہ توانائی کی راہداری کے حوالے سے اہم منصوبہ ثابت ہوگا اور اس سے پاکستان میں توانائی کی صورتحال میں نمایاں بہتر ی آئے گی ۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…