اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ اور مالی بدعنوانیوں کے واضح اور دستاویزی ثبوت منظر عام پر ،خواجہ آصف کے ستارے بھی گردش میں آگئے،دھماکہ خیز حکم جاری

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیب راولپنڈی نے اثاثہ جات کیس میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کو یکم اپریل کو طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی نے اثاثہ جات کیس میں سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو یکم اپریل کو طلب کرلیا۔

اس سلسلے میں نیب راولپنڈی نے خواجہ آصف کی طلبی کا سمن جاری کر دیا۔ نیب راولپنڈی نے لیگی رہنما سے اثاثوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔ نیب نے ہدایت کی کہ خواجہ آصف اکانٹس کی تفصیلات بھی ہمراہ لائیں، خواجہ آصف بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔یاد رہے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے نیب کو خواجہ آصف کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے خط لکھا گیا تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف 2013 سے اہم ترین وزارتوں پر فائز چلے آرہے ہیں، ان کی منی لانڈرنگ اور مالی بدعنوانیوں کے واضح اور دستاویزی ثبوت منظر عام پر ہیں جبکہ غیر ملکی بینکوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی بے نامی منتقلی کا ریکارڈ بھی دستیاب ہے۔خط میں کہا گیا کہ خواجہ آصف نے بیرون ملک اثاثوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جس کے لئے انہوں نے اپنی اہلیہ کے غیر ملکی اکانٹس بھی استعمال کئے، غیر ملکی ہوٹلوں اور مشکوک بینک اکانٹس کا ریکارڈ حاصل کر لیا جو انہوں نے الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔عثمان ڈار کی جانب سے لکھے گئے خط میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ خواجہ آصف اپنا اقامہ اور غیر ملکی ادارے کی ملازمت کا معاہدہ پہلے ہی قبول کر چکے ہیں، نیب خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کرے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…