پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

ملک میں تبدیلی نہیں تباہی آئی ہے، جے یو آئی نے اسلام آباد کا رخ کیا تو پھر کیا ہوگا؟ مولانا فضل الرحمن مشتعل، حکومت کو خبردار کردیا

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی نہیں تباہی آئی ہے، جے یو آئی نے اسلام آباد کا رخ کیا تو حکمرانوں کو اندازہ ہو جائیگا۔دارالعلوم ہدایت الاسلام کی 50 سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا اور روپے کی قدر کم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے روزانہ کے حساب سے 15 ارب روپے کے قرضے لیے ہیں، ملک میں تبدیلی نہیں آئی تباہی آئی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ

حکومت نے بین الاقوامی دباؤمیں فیصلے کیے ہیں ہم جعلی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ، عوام نے فیصلہ کچھ کیا اور نتائج کچھ اور آئے ، ہم اسٹیبلشمنٹ کو بتانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے غلط لوگوں کی سرپرستی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے خلاف ریاستی ادارے استعمال ہو رہے ہیں، مسلمان کو مارا جا رہا مگر دہشت گرد بھی مسلمان کو قرار دیا جا رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ملک میں واحد جماعت ہے جو بے حیائی کو روک سکتی ہے، اگر اسلام آباد کی طرف گئے تو حکمرانوں کو اندازہ ہوجائیگا۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…