ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب ٹی وی چینلز پر پاکستانی ڈرامے پیش کئے جائینگے ،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں سینما کھولے جانے کے بعد گزشتہ برس پاکستانی فلم کی بھی نمائش کی گئی تھی، تاہم اب جلد ہی پاکستانی ڈراموں کو بھی سعودی عرب کے مختلف ٹی وی چینلز پر نشر کیے جانے کا امکان ہے۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کی ثقافت 5 ہزار سال پرانی ہے

اور پاکستان کے ثقافتی ادارے اور پرفارمنگ آرٹس اکیڈمیز بہت مضبوط ہیں جن کے ذریعے سعودی عرب کی مدد کی جاسکتی ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نیسعودی عرب کی جانب سے بنائی جانے والی اکیڈمیز میں رہنمائی کے لیے اپنے فنکاروں کو بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس سعودی عرب میں راحت فتح علی خان کا بہت بڑا کنسرٹ ہوا تھا اور آئندہ ماہ اپریل میں ایک اور بہت بڑا میلہ سجنے والا ہے جس میں سعودی میں موجود پاکستانی کمیونٹی کو بہت کچھ دیکھنے کا موقع ملے گا اور متعدد پاکستانی فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کو پاکستانی ڈراموں کی فراہمی کی پیش کش کی ہے اور جلد ہی پاکستانی ڈراموں کو عرب زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب کو فراہم کردیے جائیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ پاکساتن نے سعودی ایئرلائنز سے درخواست کی ہے کہ وہ عربی میں ڈب کی گئی پاکستانی فلموں کو طیاروں میں دکھائیں۔وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری اس وقت فلموں کا معیار بہتر بنانے میں مصروف ہے اور انہیں امید ہے کہ پاکستان کی فلمیں عالمی سطح پر جگہ بنانے میں کامیاب جائیں گی۔فواہد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سینما بنانے کی پیش کش بھی کی ہے اور اس حوالے سے سعودی حکومت پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…