منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ہندو مذہب چھوڑنے والی دو نومسلم بہنوں کے شوہروں کو ملاقات سے روک دیا گیا،والدین کی لڑکیوں سے ملاقات کرادی گئی

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سندھ کے ضلع گھوٹکی کی ہندو مذہب چھوڑنے والی دو نومسلم بہنوں کے شوہروں کو ملاقات سے روک دیا گیا۔ شوہروں کے وکیل راؤ عبدالرحیم نے کہا کہ شیلٹر انتظامیہ انہیں بیویوں سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی، والدین کی لڑکیوں سے ملاقات کرادی گئی، لیکن شوہروں کو روک دیا گیا، انتظامیہ کودرخواست دی لیکن وہ کہہ رہے ہیں پیرکودیکھیں گے۔ادھر سینیٹر کرشنا کماری اور والدین نے لڑکیوں سے شیلٹر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ والدہ نے الزام لگایا کہ بیٹیوں سے کھل کر بات نہیں کرنے دی گئی۔

سینیٹرکرشنا کماری نے کہا کہ وہاں موجود عملہ بار بارلڑکیوں کو دیکھ رہا تھا، کمرے میں سول کپڑوں میں دوخواتین بھی تھیں۔یہ خبر بھی پڑھیے: اپنی مرضی سے اسلام قبول کرکے شادی کی، ہندو لڑکیوں کا اعترافی بیان سامنے آگیاواضح رہے کہ گھوٹکی سندھ کی دو بہنوں روینا اور رینا نے اسلام قبول کرکے مسلمان لڑکوں صفدر اور برکت سے شادیاں کی ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ انہیں جبری مسلمان کیا گیا جبکہ لڑکیوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے پسند کی شادی کی اور مرضی سے اسلام قبول کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…