اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈہر کے خلاف کرپشن انکوائری مکمل کرلی گئی ہے جبکہ ڈی جی نیب نے موصوف کی گرفتاری کیلئے چیئرمین نیب سے اجازت طلب کرلی ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں گرفتاری کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع سے ملنے والی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایم این اے احمد حسین ڈہرکے خلاف جاری کرپشن انکوائری مکمل کرلی ہے اور گرفتاری کیلئے اب چیئرمین نیب سے اجازت طلب کرلی گئی ہے۔ احمد حسین ڈہر مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملتان سے
منتخب ہوئے تھے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ترقیاتی فنڈز غریب عوام پر خرچ کرنے کی بجائے خود غبن کرلیا ہے اس دفعہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن کو شکست دی ہے۔ موصوف کرپشن کے نام پر ملتان میں مشہور ہے اور ہمیشہ عوامی فنڈز غبن کرلیتا ہے جس سے وہ اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ نیب حکام نے کہا ہے کہ انکوائری مکمل کرلی گئی ہے اور گرفتاری کیلئے چیئرمین نیب سے اجازت طلب کرنے کیلئے سمری نیب ہیڈ کوارٹرز بھیج دی گئی ہے ،گرفتاری اگلے چند ہفتوں میں ممکن ہوسکتی ہے۔