اسلام آباد (این این آئی)یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے 92 پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق اوگر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی ہے ،اوگرا کی جانب سے یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویزدی
گئی ہے ،اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ، ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 6 روپے 50 پیسے بڑھانے کی سفارش کی گئی ۔ اوگرنے قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے ،قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے ۔وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔