بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز شریف کو ضمانت کس شرط پر ملی؟پلی بارگین سمیت کیا کچھ کرسکتے ہیں؟اعتزاز احسن کے سنسنی خیز انکشافات، بڑا دعویٰ کردیا

datetime 29  مارچ‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو ضمانت زبان بند رکھنے کی شرط پر ملی ہے اور وہ پلی بارگین بھی کرسکتے ہیں،شریف برادران کیلئے سیاست کرنا دشوار ہوگیا ہے، ایک بڑے ملزم نے قلابازی ماری ہے اور خواجہ آصف نندی پور مقدمے میں استغاثہ کے گواہ بن گئے ہیں،مسلم لیگ (ن) اور پی پی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، دونوں سمجھتے ہیں کہ اکھٹے ہوگئے تو انہیں نقصان ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے

اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت دشوار مراحل میں ہے، عمران خان کی حکومت اپوزیشن میں اتحاد نہ ہونے کے باعث قائم ہے۔ حکومتی رویے کی شکایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رعایتیں اور عنایتیں صرف شریف خاندان کے لیے ہیں، نواز شریف کو ملنے والا ریلیف آصف زرداری کو نہیں ملتا، ماضی میں بھی نواز شریف کو کئی مقدمات میں ریلیف ملا۔ ریاست اور عدلیہ کا نواز شریف پر ہاتھ نرم رہتا ہے لیکن زرداری پر سخت ہے مگر خیال رہے کہ زرداری اور بلاول اس وقت فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں، فیصلہ کرنے والے چاہتے ہیں انہیں کنٹرول کیا جائے تاہم ایسا مشکل ہے، عدالتیں سیاسی جماعتوں کے خلاف تو ایکشن لیتی ہیں مگر آمروں کے خلاف نہیں لیتے ہیں، مشرف مفررو ملزم ہیں، ان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف ملک سے گئے تو مارشل لاء تھا، قانون نہیں تھا، ابھی ملک میں قانون کی حکمرانی ہے وہ باہر نہیں جا سکتے، سیاست کرنا شریف خاندان کے لیے دشوار ہوگیا ہے، میاں برادران ایسے راستے پر چل رہے ہیں جہاں رویے نرم اور خاموشی ہیں، نواز شریف کو ملنے والی رعایت بے مثال ہے ،کسی مجرم کو نہیں ملتی، سب جیل کی روایت ہے لیکن ایسا کبھی نہیں سنا، قانون میں ایسے کسی ریلیف کی گنجائش نہیں ہے۔بلاول کے ٹرین مارچ پر انہوں نے کہا کہ بلاول ٹرین مارچ کر رہے ہیں، جس پر میاں برادران کے لب سل گئے ہیں، سب جماعتوں کے موڈ الگ الگ ہیں۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور

پی پی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، دونوں سمجھتے ہیں کہ اکھٹے ہوگئے تو انہیں نقصان ہوگا، (ن) لیگ لڈو اور رس گلے جلدی کھانا شروع کردیتی ہے، ن (ن) لیگ نے اپنے فائدے کیلئے اپوزیشن کا کردار ہی چھوڑ دیا ہے۔(ن) لیگی سیاست پر کیے گئے سوال پر اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز نے ٹوئٹس کرنا ہی بند کردیں ہیں۔ انہوں نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پلی بارگین بھی کرسکتے ہیں، اربوں روپے واپس کرنے ہیں یا نہیں یہ شریف برادران کیلئے امتحان ہے، نواز شریف کی بیماری پر ضمانت ہوئی ہے، اس لیے وہ سیاست نہیں کرسکتے، جس دن گھر پر سیاست شروع کی، تو اس روز معاملات اور ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…