بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

علی رضا عابدی آخری دنوں میںکس ملک کی اہم شخصیات سے رابطے میں تھے؟دوران تحقیقات سب کچھ سامنے آگیا

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات میں معلوم ہواہے کہ وہ لندن کی کچھ شخصیات سے رابطے میں تھے۔ کیس کی تفتیش میں ایم کیو ایم محمود آباد یوسی کے وائس چیئرمین خرم شہزاد پیش ہوئے۔خرم شہزاد نے بیان دیا کہ علی رضا کے کہنے پر اپنے نام سے انہیں موبائل فون کی نئی سم خرید کر دی تھی، علی رضا کا کہنا تھا میرے نام پر نئی سم نہیں مل سکتی جس پر میں نے شارع فیصل پر واقع ایک

موبائل فون کمپنی کی فرنچائز سے نئی سم خرید کر انھیں دی تھی۔تفتیشی حکام کے سوال پر کہ علی رضا عابدی لندن میں کیوں اور کس سے بات کرتے تھے، اس حوالے سے خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی حکام نے سراغ لگایا ہے کہ علی رضا عابدی آخری دنوں میں لندن کی کچھ شخصیات سے رابطے میں تھے اور ان کے بیرون ملک رابطوں کے حوالے سے اہم معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…