پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پارک لین کمپنی کس سے خریدی ؟آصف زرداری نے نیب کے سوالنامے کا جواب تیار کر لیا،شراکت داروں کے نام ظاہر کر دئیے

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) سابق صدر آصف علی زرداری نے پارک لین کمپنی کیس میں نیب کے سوالنامے کا جواب تیار کرلیا، جو آئندہ ہفتے جمع کرایا جائے گا۔آصف زرداری نے نیب کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھاتے ہوئے اپنے جواب میں کہا قانون کے تحت نجی کمپنی کے معاملات پر نیب کارروائی نہیں کرسکتا، پارتھینون کمپنی کو نیشنل بینک کے ڈیڑھ ارب روپے قرض کا علم نہیں، پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی۔

کم عمر بلاول، اقبال میمن، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین شراکت دار تھے۔سابق صدر نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستعفی ہوگیا، میرا اور بلاول بھٹو کا پارتھینون کمپنی سے کوئی تعلق نہیں، پارک لین کمپنی میں ایک چھوٹا شراکت دار ہوں، نجی کمپنی سے متعلق نیب کا سوالنامہ اختیارات سے تجاوز ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…