پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ، دل دہلا دینے والے انکشافات

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )لاہور میں مبینہ طور پر شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں تشدد کی تصدیق کی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں 6 مختلف انجریز کی نشاندہی کی گئی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ خاتون کی انگلیوں پہ خراش اور سوجن کے نشانات پائے گئے ہیں ۔

بائیں کان کے سامنے اور گال پہ بھی خراش کے نشانات ہیں۔رپورٹ میں لکھا گیاہے کہ جھگڑے کے بعد خاتون کے بائیں کان سے کم سنائی دے رہا ہے۔رپورٹ میں درج ہے کہ بائیں آنکھ میں سرخی مائل نشان ہے لیکن بینائی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ سر اور گردن کے درمیانی حصے پہ بھی زخموں کے نشانات ہیں ۔جسم پہ آنے والے زخم کسی تیز آلے کے ہوسکتے ہیں ۔مزید حقائق کے لئے بائیں ہاتھ اور سر کے ایکسرے کروانے کی ضرورت ہے۔دوسری طرف متاثرہ خاتون کا مجسٹریٹ کو دیا گیا 164کا بیان بھی سامنے آگیاہے۔ متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا فیصل 24 مارچ کو دو دوستوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوا اور نشے کی حالت میں تھا۔شراب پینے کا شوہر نے مجھے بھی کہا اور میں نے انکار کیا۔دوستوں کے چلے جانے کے بعد شوہر نے پانی کے پائپ سے پائوں باندھ کر تشدد کیا۔اس واقعے کو تین میرے ملازمین نے بھی دیکھا۔یاد رہے 27 مارچ کو خبر سامنے آئی تھی کہ لاہورکے علاقہ ڈیفنس میں ایک شخص نے مبینہ طور پر رقص نہ کرنے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس نے رقص نہ کرنے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم فیصل کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے استرا، برش اور دیگر سامان بھی برآمد کیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…