منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چینی کمپنی حکومت نے ناخوش! ایک ارب 77کروڑ ڈالر کے منصوبے میں  کیسے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ؟کھری کھری سنا دیں

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) چین کی شنگھائی الیکٹرک پاور (ایس ای پی) نے کے الیکٹرک کے حصول کے اس کے منصوبے میں غیر معمولی تاخیر پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے اشارہ کیا ہے کہ اس سے مذکورہ معاملے پر ہمیشہ رہنے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ رپورٹ کے مطابق ایس ای پی کے وائس چیف اکنامسٹ منگ وی شی کی سربراہی میں وفد نے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے ملاقات کی اور شکایت کی کہ ان کا ایک ارب 77 کروڑ ڈالر کا کے الیکٹرک کے حصول کا منصوبہ رکاوٹوں کا سامنا کر رہا ہے۔ادھر وفد کی جانب سے پلاننگ ڈویژن کی ٹیم، جس میں توانائی، نجکاری اور دیگر محکموں کے عہدیدار بھی موجود تھے، ان سے شکایت کی کہ نئی حکومت کے 7 ماہ کے بعد متعلقہ وزارتوں کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔وفد کی جانب سے کہا گیا کہ وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے ٹرانزیکشن کے لیے معاملات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے 5 ماہ قبل ایک کمیٹی قائم کی تھی اور اس کے بعد سے ایس ای پی ایک وزارت سے دوسری وزارت کے چکر لگا رہی ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بیوروکریسی نے اس معاملے میں ہاتھ نہ ڈالنے کی سوچ اپنا لی ہے۔وفد کی جانب سے کہا گیا کہ نتیجہ کے طور پر کے الیکٹرک کے نظام کی بہتری کے لیے ایس ای پی کا 9 ارب ڈالر کا سرمایہ کاری کا منصوبہ تھا۔ذرائع نے بتایا کہ منگ وی شی کی جانب سے وفاقی وزیر کو کہا کہ آپ تصور کریں کہ 2 سال قبل کے معاہدے پر اب تک کیا عمل ہوا یہاں تک کہ تجویز کردہ سرمایہ کاری کے حصوں پر عملدرآمد کے نتائج کیا نکلے۔

اس کے علاوہ اس طرح کی بھی رپورٹ آئیں کہ حکومت کی جانب سے معاہدے پر رسمی عمل درآمد کے لیے نیشنل سیکیورٹی سرٹیفکیٹ ابھی تک جاری نہیں کیے گئے۔خیال رہے کہ پبلک سیکٹر گیس اور پاور کمپنیوں پر گیس اور بجلی کی فراہمی کے معاملے پر کے الیکٹرک کے غیر مستحکم واجب ادا رقم کی ادائیگی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، اطلاعات کے مطابق یہ رقم 100 ارب روپے کے قریب ہے جبکہ کے الیکٹرک سندھ حکومت کے اداروں کے خلاف اس رقم کا دعویٰ کرتی ہے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ پلاننگ کمیشن کا ایس ای پی اور کے الیکٹرک کے معاہدے میں براہ راست کوئی کردار نہیں لیکن پاک چین اقتصادی راہداری کے فوکل پوائنٹ ہونے کے ناطے چینی سرمایہ کاروں نے اس معاملے کو وزیر منصوبہ بندی کے ساتھ اٹھایا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے ای ای پی کو آزاد کشمیر میں آنے والے بڑے ہائیڈرو پاور منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔علاوہ ازیں پلاننگ کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منگ وی شی کا کہنا تھا کہ ایس ای پی کی ‘کے الیکٹرک کی خریداری میں سرمایہ کاری صرف آغاز ہے اور کمپنی اپنی سرمایہ کاری کو پاکستان کے شعبہ توانائی میں بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے.بیان کے مطابق وزیر نے کے الیکٹرک کی خریداری کے لیے ٹرانزیکشن کو حتمی شکل دینے اور معاملے کے موجودہ حیثیث سے متعلق بریف کیا، جس پر منگ وی شی نے درخواست کی کہ ‘ٹرانزیکشن کے عمل کو جلد مکمل کرنے میں تعاون کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…