بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف گھر پہنچ گئے، والدہ کی گلے لگا کر دعائیں ،جیل حکام کا بذریعہ فیکس روبکار پر اعتراض، پھر اسلام آباد سے روبکار لیکر کون خصوصی جہاز کے ذریعے لاہور پہنچا؟

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کی ضمانت منظور ہونے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملنے پر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے ،جیل حکام کی جانب سے بذریعہ فیکس آنے والی روبکار پر اعتراض کے بعد طارق فضل چوہدری خصوصی طیارے کے ذریعے روبکار لے کر اسلام آباد سے لاہور آئے جس کی وجہ سے نواز شریف کی رہائی میں غیر معمولی تاخیر ہو ئی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف اوردیگر نواز شریف کو لینے جیل پہنچے جس کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں جاتی امراء رائے ونڈ پہنچایا گیا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دوپہر سے ہی پارٹی رہنمااورکارکن جاتی امراء اور کوٹ لکھپت جیل کے باہر جمع رہے ،کارکن نواز شریف کی رہائی اور گھر پہنچنے تک ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کیلئے ضمانت منظور ہونے کے بعد رہائی کیلئے تمام قانونی مراحل مکمل ہونے پر روبکار جاری کی گئی جس کے بعد نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہاکر دیا گیا ۔ تاہم روبکار کے معاملے میں پیچیدگی کے باعث رہائی میں غیر معمولی تاخیر ہو گئی جس کی وجہ سے جیل اور رہائشگاہ کے باہر استقبال کے لئے جمع ہونے والے رہنما اور کارکن گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے۔جیل کے باہر پارٹی رہنمائوں پرویز رشید ،مشاہد اللہ خان ، خواجہ عمران نذیر ، علی پرویز ملک ، اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوںسمیت کارکنوں کی کثیر تعداد جمع تھی ۔کارکن میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار، میاں تیرا ک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا، بائو جی آئی لو یو اور حکومت کے خلاف نعر ے لگاتے رہے ۔

اس موقع پر نواز شریف کی گاڑی پرپھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں ۔ اسی طرح نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امراء رائے ونڈ کے باہر بھی رہنمائوں اور کارکنوں کا جم غفیر رہا جو نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔نواز شریف کی آمد پر کارکنوںنے پرجوش انداز میں نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی خبر ملنے پر شریف خاندان افراد اور قریبی عزیز و اقارب بھی دوپہر سے ہی ا ن کی رہائشگاہ جاتی امراء رائے ونڈ پہنچنا شروع ہو گئے اور نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو کو مبارکباد دی ۔

ذرائع کے مطابق رہائشگاہ پہنچنے پر والدہ نے اپنے بیٹے نواز شریف کو کافی دیر تک گلے سے لگائے رکھا اور دعائیں دیتی رہیں ۔ نواز شریف گھر میں استقبال کیلئے جمع تمام افراد سے فرداً فرداً ملے اور اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام کی جانب سے بذریعہ فیکس موصول ہونے والی روبکار پر اعتراض کی وجہ سے سابق وزیر اعظم کی جیل سے رہائی میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ۔

جیل حکام کے مطابق ضابطے کے مطابق فیکس پر موصول ہونے والی روبکار میں قانونی پیچیدگیاں ہیں ، قانونی ریکارڈ کے لئے مصدقہ دستاویزات کا ہونا ضروری ہے ۔روبکار ذاتی حیثیت میں پہنچانے یا بذریعہ ڈاک ملنے والے احکامات پر ہی عمل کیا جا سکتا ہے ۔ ضابطے کے مطابق فیکس پر آئے احکامات پر رہائی عمل نہیں لائی جا سکتی ۔جیل حکام کے موقف کے بعد مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طارق فضل چوہدری روبکار لے کر خصوصی طیار ے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے اور روبکار جمع ہونے کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر نواز شریف کو رہا کر دیا گیا ۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ کے بعد (ن) لیگ کے کارکنان کی بھی شکر گزار ہوں کہ نواز شریف کو رہائی ملی ۔ میرے جذبے اور امیدوں کو کارکنان نے بڑھائے رکھا ۔ میرے پاس الفاظ نیں کہ کارکنان کا کس طرح شکریہ ادا کروں ۔ اللہ رب العزت ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…