اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف برادران کو عدلیہ پر حملوں کے باوجود کچھ نہیں ہوا عدالتوں میں ان کے لئے نرمی ہوتی ہے تاریخ میں پہلی بار کسی مجرم کی سزا معطل کرکے چھ ہفتوں کے لئے رہائی ملی نواز شریف کو مبارک ہو انہیں عدلیہ کا ممنون ہونا چاہیے
یہ فیصلہ غیر معمولی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ میری پچاس سالہ وکالت میں پہلی دفعہ یہ ہواہے کہ کسی بھی مجرم کو دوران سزا چھ ہفتے کے لئے رہائی ملی ہو اگر کسی شخص کو سزا ہو تو پھر وہ مجرم ہوتا ہے اور مجرم کا علاج بیرون ملک بھی ہوسکتا ہے مگر اسے پولیس کی حراست میں بھیجا جاسکتا ہے مگر نواز شریف کے کیس میں پہلی بار ایسا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے عدالتوں پر حملہ بھی کیا ہے میں ہمیشہ کہتا تھا کہ انہیں عدالتوں سے ریلیف ملتا ہے اور اس کیس میں بھی ایسا ہی ہوا ہے نواز شریف سے نرمی برتی گئی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ نواز شریف کی رہائی ان کی پارٹی اور خاندان کے لئے خوشی کے باعث ہے رہائی کسی کی بھی ہو اس پر خوش تو ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جو بھی قیدی ہے اس کو قید میں ہونے کا ذہنی دباؤ تو ہوتا ہے یہ کوئی دلیل نہیں صاحب کو رہائی ملی انہیں تو مبارک ہو انہیں عدالت کا ممنون ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ میں خود جیل میں رہ چکا ہوں میاں صاحب کی طرح لمبی قید کاٹنے والے ہر قیدی پر ذہنی دباؤ تو ہوگا۔