جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان بہت زیادہ ذمہ داریاں اپنے سر پر لیتے جا رہے ہیں بہتر ہے کہ وہ یہ طریقہ اختیار کریں، ن لیگ کے اہم رہنما سینیٹرپرویز رشید نے مشورہ دیدیا

datetime 26  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ نوازشریف کی ضمانت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، ہمارا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے ، نیشنل ایکشن پلان سب جماعتوں نے ملکر بنایا تھا۔ ایک انٹرویو میں پرویز رشید نے کہاکہ ہم عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے ، نیشنل ایکشن پلان سب جماعتوں نے ملکر بنایا تھا ۔ایک سوال کے جواب میں

پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب نے تو ابھی خود این آر او دیئے ہیں ، ایسے لوگوں کو بھی ستارہ امتیاز دے دیا جن پر نیب کے مقدمے چل رہے ہیں ، جو این آر او مانگنے کا کہہ رہے ہیں ان سے پوچھیں کس نے این آر او مانگا ہے اور وہ کون سا این آر او ہے جس کو دینے کی پوزیشن عمران خان ہیں ، عمران خان تو جس کرسی پر بیٹھے ہیں اس پر بیٹھنے کے لئے بھی انہیں دوسروں کی اجازت چاہیے ہوتی ہے ، خان صاحب بہت زیادہ ذمہ داریاں اپنے سر پر لیتے جا رہے ہیں ، انہیں اتنی ذمہ داری نہیں اٹھانی چاہیے ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…