اسلام آباد ( آن لائن ) شریف خاندان نے اپنے دور حکومت میں طیارے لے کر سیر کی جبکہ پی آئی اے حکام نے نیویارک میں عیاشیوں کیلئے پانچ بیڈ روم پر مشتمل ایک گھر بھی خرید رکھا ہے اس بات کا انکشاف ایک رپورٹ میں ہوا ہے جو متعلقہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کی گئی ہے۔
حاصل دستاویزات کے مطابق پی آئی اے حکام نے اپنی عیاشیوں کیلئے 55 سیکیسن ووڈ روڈ نیویارک میں 5 بیڈ روم پر مشتمل ایک گھر خرید رکھا ہے۔ یہ گھر گزشتہ چھ سالوں سے نہ کرایہ پر دیا گیا ہے اور نہ فروخت کیا گیا ہے بلکہ پی آئی اے حکام نے ذاتی رہائش کیلئے مختص کر رکھا ہے ۔ کرایہ پر خالی گھر نہ دینے سے ادارہ کو ہر سال ایک لاکھ بیس ہزار امریکی ڈالر جبکہ اب تک سات لاکھ بیس ہزار ڈالر کا نقصان دے چکے ہیں جس کا پاکستانی کرنسی میں دس کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ پی آئی اے افسران نے اپنی عیاشی کو بچانے کیلئے اس گھر کے نام پر ایک لاکھ ڈالر کے قریب ٹیکس کی مد میں ادائیگی کر چکے ہیں جبکہ مرمت کے نام پر بھی کروڑوں کے اخراجات جاری ہیں۔ پی آئی اے حکام نے شریف خاندان کے افراد کو خصوصی طیارے عنایت کئے تھے جو امریکہ اور برطانیہ میں سیر کیلئے لئے گئے تھے جس پر قومی خزانہ سے 48 لاکھ کے اخراجات کئے گئے تھے۔ پارلیمانی کمیٹی بہت جلد سعودی عرب میں پی آئی اے کی ٹکٹوں کی مد میں 12 ارب کے نقصانات کا بھی جائزہ لے گی اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرے گی۔ شریف خاندان نے اپنے دور حکومت میں طیارے لے کر سیر کی جبکہ پی آئی اے حکام نے نیویارک میں عیاشیوں کیلئے پانچ بیڈ روم پر مشتمل ایک گھر بھی خرید رکھا ہے اس بات کا انکشاف ایک رپورٹ میں ہوا ہے جو متعلقہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کی گئی ہے۔