پشاور(آن لائن)1,2,5روپے کے نوٹ کے بعد 10روپے کے کرنسی نوٹ کو بھی مرحلہ وار طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 10روپے کا سکہ رائج کیا جائے گا۔ اس سے قبل دس روپے کا پرانا نوٹ بھی ختم کر کے نیا نوٹ مختص کیا گیا تھا۔ دس روپے کے کرنسی نوٹ کے استعمال کی مدت زیادہ سے زیادہ 2سال ہوتی ہے اوراس کی تیاری پر لاگت اسٹیٹ بینک کے حکام کے مطابق تین روپے ہیں۔ اس کے مقابلے میں دھات کے سکے کے
استعمال کی معیاد 25سے 40سال ہوتی ہے 10روپے مالیت کے سکے پر لاگت 8روپے ہو گی دس روپے کے کرنسی نوٹ کی نقل تیارکرنا بھی آسان ہے جبکہ دس روپے کے جعلی سکہ کی تیاری ناممکن ہے۔ نقل سے بچنے کے لئے 10روپے کے سکے میں سیکورٹی کے تین نئے فیچرز بھی رکھے جائینگے۔ آئندہ دو سال کے اندر دس روپے کے کرنسی نوٹ کے ختم ہونے سے مختلف کاروبار سے وابستہ افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔