اسلام آباد (سی پی پی )وزیراعظم عمران خان اپریل کے دوسرے ہفتے میں نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ۔ جس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ قانون سازی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ مسودہ پارلیمنٹ سے منظوری کیلئے جلد کابینہ کمیٹی کے حوالے کردیا جائیگا ۔ اسلام آباد میں چار جبکہ لاہوراور کوئٹہ میں ایک ایک مقام سنگ بنیاد کیلئے تیار ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے۔۔ منصوبے سے معیشت مستحکم اور روزگارکے مواقع پیداہوں گے ۔