جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں ڈالر کی قیمت ایک بار پھر ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی ،روپے کے مقابلے میں یورو کی قیمت میں بھی اضافہ

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) پاکستان میں ڈالر کی قیمت ایک بار پھر 140 روپے سے اوپر چلی گئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعے کے روز ڈالر کی قیمت میں 67 پیسے کا اضافہ ہوا۔ 67 پیسے اضافے کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 140.10 تک پہنچ گئی ہے۔یورو کی قیمت فاریکس ڈیلرز کے مطابق 159.49 پر پہنچ گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے کوچھو کر 138.50 روپے پر واپس آگئی تھی۔ آج تک ڈالر کی قیمت 139 اور 138 کے درمیان رہی ہے۔معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے

موڈیز نے خدشہ گززشتہ برس ظاہر کیا تھا کہ 2019 کے اختتام تک پاکستان میں ڈالر 148 روپے تک جانے کا امکان ہے اور معاشی نمو 4.3 اور 4.7 رہ سکتی ہے۔گزشتہ برس پہلے 9 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں مسسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پاکستان کے ماہرین معاشیات نے نے 2019 میں ڈالر کی قیمت 145روپے تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ماہرین معاشیا کا کہنا ہے کہ روپے کو مستحکم کرنے کیلئے کو پاکستان کو اپنی درآمدات میں کمی لانی ہوگی، لگژری آئٹم پر پابندی لگانی ہوگی تاکہ درآمدات اور برآمدات میں بیلنس برقرار رکھا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…