لاہور( این این آئی) چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ نے 2014ء میں عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے لئے فل بینچ تشکیل دیدیا،جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کی تشکیل نو کر دی گئی جس میں جسٹس امین الیدن خان اور جسٹس فیصل زمان خان شامل ہیں۔ تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس انوار الحق کے ریٹائر ہونے پر بینچ تحلیل ہو گیا تھا۔ نیا بینچ لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کے سربراہ
اے کے ڈوگر کی درخواست پرسماعت کرے گا ۔ درخواست گزار نے موقف اپنا رکھا ہے کہ عدالت نے 13اگست2014کو عدالت دھرنا نا دینے کا حکم دیا تھا۔ اس کے باوجود طاہر القادری اور عمران خان نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف مارچ اور پھر دھرنا دیا ، دونوں رہنماؤں نے طویل دھرنا دے کر توہین عدالت کی ۔خلاف ورزی پر لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست زیر التواء ہے ۔استدعا ہے کہ دونوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔