جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ مساجد حملوں کے بعد پاکستان میں چرچ کو نذر آتش کر دیے جانے کا جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب،ویڈیوز کہاں کی نکلیں؟سب سامنے آگیا

datetime 22  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) نیوزی لینڈ مساجد حملوں کے بعد پاکستان میں چرچ کو نذر آتش کر دیے جانے کا جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب کردیا گیا، ہندوستانی اور دیگر ممالک کے شدت پسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گھٹیا مہم، مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے پھیلائی جانے والی ویڈیو اور تصاویر 6 پرانی اور مصر کی نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع مساجد پر ایک ہفتہ قبل کیے جانے والے حملوں کے بعد مسلمانوں سے کیا جانے والا اظہار یکجہتی ہندوستانی اور دنیا کے دیگر ممالک میں رہنے والے شدت پسندوں سے بالکل برداشت نہیں ہو رہا ہے۔اسی لیے اب دنیا بھر میں آباد مسلمان مخالف شدت پسند زہریلا اور جھوٹا پراپیگنڈا کرنے لگے ہیں۔ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر خوفناک اور جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی جا رہی ہے۔ویڈیو اور تصاویر میں ایک چرچ کو نذر آتش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ شدت پسندوں نے ان ویڈیوز اور تصاویر کو پھیلاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ چرچ پاکستان میں کرائسٹ چرچ حملوں کے ردعمل میں نذر آتش کیا گیا ہے۔تاہم یہ تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چرچ کو جلانے کا دعوی جھوٹا ہے اور یہ ویڈیو پاکستان سے نہیں بلکہ مصر کی ہے، جہاں 2013 میں کئی قبطی گرجا گھروں کو جلایا گیا تھا۔ ریورس امیج سرچ سے پتا لگا کہ یہ ویڈیو 2013 میں مصر میں بنائی گی۔ بیس سیکنڈ کا کلپ سات منٹ کی ویڈیو میں سے کاٹا گیا ہے۔  نیوزی لینڈ مساجد حملوں کے بعد پاکستان میں چرچ کو نذر آتش کر دیے جانے کا جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب کردیا گیا، ہندوستانی اور دیگر ممالک کے شدت پسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گھٹیا مہم، مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے پھیلائی جانے والی ویڈیو اور تصاویر 6 پرانی اور مصر کی نکلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…