جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

فکسڈ ٹیکس کا نفاذ،حکومت کی تاجر برادری کو ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے اور مشکلات کو کم کرنے کیلئے بڑے اقدام کی تیاریاں

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل کی قیادت میں تاجر نمائندوں کے ایک وفد نے وزیر مملکت برائے ریونیو محمد حماد اظہر سے ملاقات کی اور ٹیکس نظام کو بہتر کرنے کیلئے ان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں مرکزی انجمن تاجراں کے صدر اجمل بلوچ، پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ اسلام آباد کے صدر چوہدری ندیم الدین، آل ٹریڈرز ویلفیئرایسوسی ایشن بلیو ایریا کے صدر یوسف راجپوت،

اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود، شیخ اویس، چوہدری عرفان، سردار عابد، ، خالد چوہدری اور دیگر شامل تھے۔وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو محمد حماد اظہر نے کہا کہ تاجر برادری کو ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے اور ان کی ٹیکس سے متعلقہ مشکلات کو کم کرنے کیلئے حکومت آئندہ بجٹ میں ان پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے لہذا تاجربرادری کے نمائندگان اس نظام کو کامیاب بنانے کے بارے میں اپنی تجاویز دیں ۔انہوں نے کہا حکومت چاہتی ہے کہ تاجر برادری کی مشاورت سے ٹیکس نظام کو بہتر کیا جائے اور خاص طور پر فکسڈ ٹیکس نظام کو کامیاب بنا کر ٹیکس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے لہذا اس سلسلے میں تاجر برادری اپنی تجاویز دے جن پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ ٹیکس کے دائرہ کار کو بہتر کرنے کیلئے حکومت تاجر برادری کو ایسی مراعات فراہم کرے جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے میں ترغیب محسوس کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر نے بہت پہلے تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس کی تجویز دی تھی اورموجودہ حکومت کی طرف سے اس پر غور کرنا ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی مختلف کیٹیگریز بنائی جائیں اورن کی ٹیکس ادا کرنے کی صلاحیت کے مطابق ان پر فکسڈ ٹیکس عائد کیا جائے تاکہ کسی پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑے۔

مرکزی انجمن تاجراں کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس نظام کا نفاذ ایک بہتر تجویز ہے تاہم انہوں نے کہا کہ تاجروں کو یہ آپشن دیا جائے کہ جو پرانے نظام کے تحت ٹیکس ادا کرنا چاہتا ہے وہ اس کے مطابق ٹیکس دے اور جو فکسڈ ٹیکس نظام میں آنا چاہتا ہے وہ اس سے استفادہ حاصل کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سالانہ ٹرن اوور پر بھی فکسڈ ٹیکس عائد کرنے پر غور کرے۔ وفد کے دیگر اراکین نے بھی تاجروں کے ٹیکس مسائل کو حل کرنے اور ٹیکس نظام کو بہتر کرنے کے بارے میں اپنی تجاویز دیں ۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فکسڈ ٹیکس نظام کے بارے میں تاجربرادری سے مزید مشاورت کی جائے گی تا کہ ایسا ٹیکس نظام لایا جائے جو ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے اور ٹیکس ریونیو کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…