اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ پاکستان ملائیشیا کو ٹینک شکن میزائل برآمد کر نے کے معاہدہ ہر جلد عمل کرے گا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملائیشیا کیساتھ پاکستان نے 5 بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کر لیے۔اسد عمر نے کہا کہ ملائیشیا نے جے ایف 17 طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔اسد عمرنے کہاکہ ملائیشیا کی پاکستان کو دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
اسد عمر نے کہاکہ پاکستان دفاعی نمائش میں جے ایف 17 طیاروں کی نمائش کریگا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ ملائیشیا نے پاکستان سے حلال گوشت اور چاول خریدنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔اسد عمر نے کہاکہ پاکستان ملائیشیا کو ٹینک شکن میزائل برآمد کر نے کے معاہدہ ہر جلد عمل کریگا۔وزیر خزانہ نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین بینکوں کی شاخیں کھولنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان سیاحت کے شعبہ میں ملائشیا کے تجربات سے مستفید ہو گا۔