جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

یورپ میں اسلام مخالف مہم کا اُلٹا ردعمل،بڑی تعداد میں غیر مسلم پروفیسرز ،ڈاکٹر ز ،انجینئرز ،سائنسدان حتی کہ فنکار اور اداکار وں نے بھی اسلام قبول کرنا شروع کردیا

datetime 22  مارچ‬‮  2019 |

لاہور /ریاض (آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ینگ پروفیشنل فورم کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب اور سعودی ریڈیوکی اردو سروس کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اسلام کی روشنی چاروں طرف پھیل رہی ہے ،یورپ اور مغرب سے اندھیرے چھٹ رہے ہیں،پروفیسرز ،ڈاکٹر ز ،انجینئرز ،سائنسدان حتی کہ فنکار اور اداکار بھی بڑی تعداد میں مسلمان ہورہے ہیں،

مغرب اور یورپ کے عوام اسلام پر ایمان لارہے ہیں جس سے امریکہ سمیت مغربی استعمار جس نے لوگوں پر اپنا تسلط قائم کررکھا ہے اس کے اقتدار کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے ،مغرب کے تھنک ٹینکس اور تجزیہ نگار بتارہے ہیں کہ آئندہ دوتین عشروں میں مغرب اور یورپ میں اسلام سب سے بڑا مذہب ہوگا۔مغربی استعمار چاہتا ہے کہ اسلام کے اس نور کو پھیلنے سے روکا جائے اس لئے وہ کبھی پیغمبر اسلام ? کی شان میں گستاخی کیلئے ان کے خاکے بناتے اور شائع کرتے ہیں اور کبھی قرآن مجید جو انسانیت کی راہنمائی کیلئے اللہ کا آخری پیغام ہے اسے نذر آتش کرتے اور اس پر مقدمہ چلاتے ہیں ،مساجد و مدارس پر حملے،مسلم خواتین کے سر سے سربازار نقاب اتارنا اور انہیں سکارف سے محروم کرنا معمول بن چکا ہے لیکن اس تعصب اور نفرت کے باوجود اسلام کے قدم آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ منفی سوچ اور تعصبانہ انتقامی حربوں سے اسلام کی روشنی کو پھیلنے سے نہیں روکا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے سانحہ کے بعد چند دنوں میں ہزاروں لوگ مسلمان ہوئے ہیں۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا نے مسلمانوں سے ناصرف تعزیت کی بلکہ اسلامی لباس اور ڈوپٹہ اوڑھ کر ان سے اظہار یکجہتی کیا۔نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا اجلاس قرآن کی تلاوت اور ترجمے سے شروع ہوا اور جمعہ کو نیوزی لینڈ کے سرکاری ٹیلی وڑن اور ریڈیو سے جمعہ کی اذان براہ راست نشر کی گئی۔کینڈا کے وزیر اعظم نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ

انہیں کینڈا میں رہائش کی پیشکش بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اسلام کے غلبہ کے اسباب خود پیدا کررہا ہے اب عالم اسلام کو یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں اسلامی انقلاب کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور مسلمانوں کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مغرب اور یورپ کے تنگ نظر انتہا پسند وں کی طرف سے پھیلائے جانے والے اسلامو فوبیا نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو سخت اذیت اور پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…