پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بھاڑ میں جائیں آپ اور آپ کا بیانیہ، بلاول زرداری شدید مشتعل، کھری کھری سنادیں، تحریک انصاف کا انتہائی شدید ردعمل

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھاڑ میں جائیں آپ اور آپ کا یہ بیانیہ۔بلاول بھٹونے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ کیا اب زندگی ایک فاشسٹ اسکرپٹ ڈرامہ ہے، ایسا ڈرامہ کہ آپ اگر اس سکرپٹ کے مطابق نہیں چلے تو غدار قرار دئیے جاؤ گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھاڑ میں جائیں آپ اور آپ کا یہ بیانیہ، میرا ایک نظریہ ہے جو میرا اپنا نظریہ ہے،  میرا نظریہ نہیں بدلے گا آپ کا بیانیہ بدلتا رہے گا، پڑھیں، سوچیں اور پھر بولیں۔انہوں نے کہا کہ فاشزم پھیلانے والوں کو نظرانداز کریں جو ملک کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے ہی کی ویب سائٹ پر بلاول بھٹو کو جواب بھی دے دیا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بلاول کا بکواس نظریہ تبدیل نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ کرپشن کرو اور پیسہ باہر منتقل کرو پر یقین رکھتے ہیں۔سینیٹرفیصل جاوید نے سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ تمہارا نظریہ تبدیل نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ بکواس ہے، تمھارا نظریہ کرپشن کرو پیسہ باہر منتقل کر کے اثاثے بنانا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو گزشتہ چند دنوں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خاصے ایکٹوہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کے موقع پر بھی ایک ٹویٹ کی۔بلاول نے کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کو عمران خان پر تنقید کے لیے استعمال کرتے ہوئے عمران خان کو ٹیگ بھی کر دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی گزشتہ کچھ عرصہ سے مسلسل عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بار بار کٹھ پتلی وزیر اعظم قرار دے رہے ہیں۔اس سے قبل دسمبر میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ مہنگائی کے باعث غریب کی چیخ دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ حکومت کو گرا دے گی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…