جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ہیروئن سمگلنگ کیس میں پکڑی جانے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکوا کو بچانے کی کوششیں پھر شروع،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) کسٹمز حکام نے ہیروئن سمگلنگ کیس میں غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکوا کی 8 سال 8 ماہ قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے غیر ملکی ماڈل ٹریزاہلسکوا کی 8سال 8ماہ قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کسٹمز وکیل کا کہنا ہے کہ مجرمہ سے منشیات کی برآمدگی ثابت ہوئی، جرم ثابت ہونے کے باوجود ماڈل کو کم سزا سنائی گئی جبکہ مجرمہ کے ساتھی شعیب حفیظ کی بریت کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔دوسری جانب غیر ملکی ماڈل ٹریزاکے وکیل نے بھی سزاکیخلاف اپیل کی تیاری کر لی ہے۔ سرداراصغرمحمودڈوگر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے ،کسٹمز گواہان کے بیانات میں تضاد تھا، ریکارڈ پر موجود شواہد سزا دینے کیلئے کافی نہیں تھے،ملزمہ سے منشیات کی برآمدگی ثابت نہیں ہوئی۔وکیل نے کہا کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکووا معصوم ہے، امیدہے کہ ہائیکورٹ ملزمہ ٹریزا کو رہائی دیگی،25مارچ تک ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دیں گے۔واضح رہے کہ 19 مارچ کو ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے منشیات سمگلنگ کیس میں محفوظ فیصلہ سنایا تھا جس میں غیر ملکی حسینہ کو 8 سال8 ماہ قید اور ایک لاکھ تیرہ ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی ، ملزمہ سزا سن کر سکتے میں آگئی تھی اور پھر پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کر دیا تھا۔  کسٹمز حکام نے ہیروئن سمگلنگ کیس میں غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکوا کی 8 سال 8 ماہ قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے غیر ملکی ماڈل ٹریزاہلسکوا کی 8سال 8ماہ قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…