اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کراچی میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت علماء کرام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے، حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ایک بیان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کراچی میں معروف عالم دین
مفتی تقی عثمانی پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت علماء کرام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک گہری سازش کے تحت علماء کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔