اسلام آباد (این این آئی) ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ روپے اور ڈالر کی قیمت کا کوئی تعین نہیں کیا جاتا ،اس قسم کی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں ،ایکسچینج ریٹ نظام میں مزید استحکام اہم ترجیح ہے ۔جمعہ کو ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ روپے اور ڈالر کی قیمت کا کوئی تعین نہیں کیا جاتا ،اس قسم کی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے
معاشی ماڈل توازن والے اصل ایکسچینج ریٹ کی نشاندہی کرتے ہیں ،عالمی اداروں کیساتھ مذاکرات میں ایکسچینج ریٹ کے ہدف پر کوئی مذاکرات نہیں کئے جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ جاری کھاتوں میں خسارے میں کمی سے ادائیگی کے توازن میں استحکام آیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ضرورت سے زائد بیرونی فنانسنگ کی سہولت دستیاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ نظام میں مزید استحکام اہم ترجیح ہے۔