اسلا آباد(این این آئی) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے ڈالر کی قیمت پر کوئی بیان نہیں دیا ۔ وزارت خزانہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ وزیر خزانہ اسد عمر نے روپے ڈالر قیمت پر کوئی بیان نہیں دیا۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے زیر گردش تصاویر جعلی ہیں۔