لاہور ( این این آئی) ضلع کچہری کی عدالت نے سابق ڈی آئی جی جنیدارشد کو مزید 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے ملزم جنید ارشد کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا ۔ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈی آئی جی جنید ارشد پر سابق بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے ،ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں سائبر کرائم کا مقدمہ درج ہے، ملزم سے اسکی بیوی کی تصاویر برآمد کر لیں ہیں ، ملزم سے
فیس بک آئی ڈی کا پاسورڈ ریکور کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، لزم کا موبائل فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھجوایا ہے ، ملزم سے فیس بک اکائونٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی ریکوری کی رپورٹ تیار کر رہے ہیں، ملزم سے مزید تفتیش اور ریکوری کے لیے 6 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ۔ایف آئی اے ڈی آئی جی جنید ارشد کا چھے دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر چکی ہے ۔عدالت نے ملزم کو 26 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔