اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گول میز کانفرنس جمعہ کو اسلام آباد میں ہو گی جس میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم دس ، دس منٹ خطاب کریں گے، 15 منٹ سوال و جواب کے لئے بھی مختص کئے گئے ہیں جبکہ کانفرنس میں ملائیشیا کی کار کمپنی کا علامتی سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اورملائیشیا کے درمیان گول میز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو گی۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کا نفرنس میں شرکت کریں گے وزیراعظم عمران خان شام 4 بج کر
40 منٹ پر 10 منٹ کا خطاب کریں گے جس کے بعد ملائیشیا کے وزیراعظم مہا تیر محمد بھی شام 4 بج کر 50 منٹ پر 10 منٹ کا خطاب کریں گے جبکہ وزرائے اعظم کے سیشن میں 15 منٹ سوال وجواب کے لئے بھی مختص کئے گئے ہیں دونوں ممالک کے حکام و بزنس مین بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور چےئر مین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے جبکہ کانفرنس میں ملائیشیا کی کار کمپنی کا علامتی سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔