پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں 21 ہزار بچوں کے داخلے جعلی نکلے،کروڑوں روپے کے فنڈز میں خورد برد کرنے کا انکشاف 

datetime 21  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 41 ہزار بچوں کے داخلوں میں سے 21 ہزار جعلی نکلے۔ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبے کے 6 اضلاع میں 2017ء سے انرولمنٹ پروگرام شروع کیا تھا جس کے تحت 41 ہزار بچوں کے داخلے کیے گئے لیکن ان میں سے 21 ہزار بچوں کے داخلے صرف کاغذی ثابت ہوئے ہیں۔خیبرپختوانخوا کے ضلع مانسہرہ میں قائم 90 میں سے 70 اسکولز صرف کاغذوں میں ہیں اور فرضی طلباء کے نام پر اقراء فروغ تعلیم واؤچر اسکیم کے تحت

کروڑوں روپے نکالے گئے۔ بورڈ آف گورننس نے ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر کو معطل کرکے انکوائری شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے مشیر تعلیم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس معاملے کا نوٹس لیکر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی ذوالفقار احمد کو معطل کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع میں بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے ذریعے انکوائریز کا سلسلہ جاری ہے، متعلقہ ایم ڈی نے بورڈ آف گورننس کو مطلع کئے بغیر غیر قانونی اقدامات کئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…