اسلام آباد(آن لائن ) برسوں سے پریشان ہزاروں سٹیل ملز ملازمین کیلئے خوشخبری ، چینی کمپنی نے حکومت کو پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کا پلان پیش کردیا۔ چینی کمپنی 30سال کیلئے انتظام سنبھالے گی، 15ہزار نئے ملازمین بھرتی کیے جائیں گے جبکہ کسی سابقہ ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔
چینی کمپنی2049تک بِلڈ آپریٹ ٹرانسفر منصوبے کے تحت سالانہ پیدوار 30لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھا کر 2050میں سٹیل مل دوبارہ حکومت پاکستان کے حوالے کردے گی۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق حکومت کیلئے پاکستان سٹیل ملز کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کا وقت قریب آگیا ہے، چینی ادارے نے سٹیل مز ز کا انتظام سنبھالنے کی پیش کش کردی ۔ چائینیز میٹلز جیکل کارپوریشن نے حکومت کو سٹیل مزکی بحالی کا پلان پیش کردیا ہے۔ مجوزہ پلان کے تحت چینی کمپنی 30سال کیلئے سٹیل ملز کا انتظام سنبھالے گی ۔ کمپنی سٹیل مز میں 15ہزارنئے ملازمین تھی بھرتی کرے گی جبکہ کسی ملازم کو نوکری سے برطرف نہیں کرے گی۔ چینی کمپنی سٹیل ملز کی سالانہ پیداوار 30لاکھ ٹن میٹرک ٹن تک بڑھائے گی ۔ 2049تک سٹیل ملز کا انتظام بلڈ آپریٹ ٹرانسفر کی بنیاد پر چینی کمپنی کے پاس رہے گا۔ جبکہ 2050 میں سٹیل ملز دوبارہ حکومت پاکستان کے حوالے کردی جائے گی ۔ سٹیل ملز بحالی کی چینی ادارے کی پیش کش برسون سے پریشان حال سٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی ۔ برسوں سے پریشان ہزاروں سٹیل ملز ملازمین کیلئے خوشخبری ، چینی کمپنی نے حکومت کو پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کا پلان پیش کردیا۔ چینی کمپنی 30سال کیلئے انتظام سنبھالے گی، 15ہزار نئے ملازمین بھرتی کیے جائیں گے