اسلام آباد(آن لائن) ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان حسین نجیب نے تصدیق کی ہے کہ چین پاکستان کو دو ارب 10 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔ قرض کی رقم 25 مارچ کو سٹیٹ بینک میں منتقل ہوجائے گی جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائز میں اضافہ ہو گا۔ جمعرات کے روز سماجی رابطو ں کی سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ڈاکٹر خاقان حسین نجیب
نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو چین سے بڑی امداد ملنے والی ہے۔ چین پاکستان کو دو ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی سہولت دے گا۔ دو ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ کو سٹیٹ بینک میں منتقل ہو جائیں گے۔ رقم سے ادائیگیوں کے توازن میں مدد ملے گی جبکہ زر مبادلہ کے ذخائز میں بھی اضافہ ہو گا۔