بہاولپور: پروفیسر کو قتل کرنے والا طالبعلم 15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ،ملزم نے عدالت میں اقبال جرم کرلیا

21  مارچ‬‮  2019

بہاولپور(آن لائن)بہاولپور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چھری کے وار سے پروفیسر کو قتل کرنے والے طالب علم کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ صادق ایجرٹن کالج میں شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسر خالد حمید کالج میں اپنے دفتر میں موجود تھے جب انہیں طالب علم نے مبینہ طور پر پہلے مخاطب کیا اور پھر چھری کے وار کیے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شعبہ انگریزی میں ‘بی ایس’ پروگرام کے پانچویں سیمسٹر کے طالب علم خطیب حسین کا کالج میں ‘ویلکم پارٹی’ کے انعقاد کے حوالے سے پروفیسر خالد حمید سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر خالد حمید اس تقریب کی نگرانی کر رہے تھے جو کالج میں نئے آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہنے کے لیے 21 مارچ کو منعقد کی جانی تھی۔پولیس کے مطابق طالب علم خطیب حسین اس تقریب کا مخالف تھا کیونکہ اس کے مطابق طلبا اور طالبات کی مخلوط محفل ‘غیر اسلامی’ تھی۔پولیس نے کہا کہ پروفیسر سے تلخ کلامی کے بعد خطیب حسین نے خالد حمید کے سر اور پیٹ پر چھری سے وار کیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔بعد ازاں پروفیسر کو بہاولپور کے وِکٹوریا ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔ملزم کو پولیس نے کیس میں تحقیقات کے لیے ریمانڈ طلب کرنے کے لیے عدالت میں پیش کیا۔ملزم نے عدالت میں اقبال جرم کیا تاہم پولیس نے قتل کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی خواہش کا اظہار کیا۔عدالت نے ملزم خطیب کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔بہاولپور کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر امیر تیمور خان کا کہنا تھا کہ معاملے پر تحقیقات کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ا آلات کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے پروفیسر کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ تحقیقات میں فارنزک شواہد پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…