جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

نیب کا جعلی افسر گرفتار ،سنسنی خیز انکشافات

datetime 21  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائر ڈ جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کے انٹیلی جنس ونگ نے محمد الطاف کو نیب کا جعلی افسر بن کر ایک خاتون سے10تولے زیورہتھیانے، کئی افراد کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دینے اور بڑے پیمانے پر عوام الناس سے لاکھوں روپے لوٹنے کے مبینہ الزام میں گرفتار کر لیا ہے

اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔واضح رہے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے قانون کے مطابق احتساب سب کیلئے اور خود احتسابی کی جس حکمت عملی کا اعلان کیا تھا اس پر نہ صرف نیب سختی سے عمل پیرا ہے بلکہ اب تک تقریباََ تیرہ ماہ میں سات ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو نیب کا نام استعمال کر کے نیب کے جعلی افسران بن کر عوام الناس کو لوٹنے میں مبینہ طور پرملوث تھے ۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے انٹیلی جنس ونگ کو سخت ہدایات جاری کی تھیں کہ نیب کا نام استعمال کر کے نیب کے جعلی افسر بن کر عوام الناس کو لوٹنے والے عناصر کو قانون کے مطابق گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔چئیرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے انٹیلی جنس ونگ کی کارکردگی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اسی طرح محنت اور لگن کے سا تھ مستقبل میں بھی اپنے فرائض سرا نجام دیتے رہیں گے۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائر ڈ جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کے انٹیلی جنس ونگ نے محمد الطاف کو نیب کا جعلی افسر بن کر ایک خاتون سے10تولے زیورہتھیانے، کئی افراد کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دینے اور بڑے پیمانے پر عوام الناس سے لاکھوں روپے لوٹنے کے مبینہ الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…