اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تیس منٹ کا ٹریلر تھا، اگر ملک گیر کال دی تو کیا کریں گے؟پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کو انتباہ کردیا

datetime 21  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زر داری کی نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تیس منٹ کا ٹریلر تھا، اگر ملک گی کال دی تو ڈنڈا مارو گے تو ڈنڈا کھاؤگے،عمران خان آپ فیلڈ مارشل عمران نیازی نہ بنیں ،ٹریلر پر اکتفا کریں، پوری فلم نہ چلنے دیں،نیب کے خلاف ہماری جنگ جمہوریت کے خلاف جنگ ہے ،شہریار آفریدی محب وطنی کا درس نہ دیں ،کیا وزیر داخلہ کی ویڈیو بھارتی اخبروں کی ہیڈ لائن نہیں بن سکتی ؟۔

ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کی خواتین رہنما نفیسہ شاہ اور پلواشہ خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز وفاقی دارلحکومت کو مکمل طور پر بند کیا گیا ،وفاقی پولیس گردی اور وزیر داخلہ کے اس رویئے کی مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے تمام تھانوں میں کارکنوں کو گرفتار کرکے بھردیا گیا ،صبح پارٹی کارکنوں کے گرفتار کارکنوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے گرفتار کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں ن ے کہاکہ آصف زرداری پہلے بھی نیب کا سامنا کر چکے ہیں اور اب بھی نیب کا سامنا کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نیب گردی میں کوئی ہتھکڑی میں جاں بحق ہوجاتا ہے ،نیب کے خلاف ہماری جنگ جمہوریت کے خلاف جنگ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا وزیر داخلہ کالعدم تنظیم کے سربراہ کو جو کہہ رہا ہے اس کی ویڈیو موجود ہے ،حکومت اس لئے خوف زدہ ہے کہ ہمارے چیئرمین نے تین وزراء کے کالعدم جماعتوں سے رابطوں کی بات کی۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ وزیر داخلہ شہریار آفریدی محب وطنی کا درس دیتے ہیں،کیا وزیر داخلہ کی ویڈیو بھارتی اخبروں کی ہیڈ لائن نہیں بن سکتی ؟۔ پلواشہ خان نے کہاکہ گزشتہ روز تیس منٹ کا ٹریلر تھا، اگر ملک گی کال دی تو ڈنڈا مارو گے تو ڈنڈا کھاؤگے۔ پلواشہ خان نے کہا کہ عمران خان آپ فیلڈ مارشل عمران نیازی نہ بنیں ،ٹریلر پر اکتفا کریں، پوری فلم نہ چلنے دیں۔پلواشہ خان نے کہاکہ آج غداری کی بات کرنے والے وزیر اعظم اس دن کہاں گئے تھے جب مودی سے چندہ مانگنے گئے تھے۔

پلوشہ خان نے کہاکہ نیازی صاحب کو کہنا چاہتی ہوں کہ ڈھاکہ کا میدان نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کسی کی جاگیر نہیں، پرامن احتجاج سب کا حق ہے، انہوں نے کہاکہ نیازی خان نے پولیس وینود سے بندے چھڑائیں، یہ کوئی ہٹلر کی حکومت ہے کہ نعرے نہیں لگ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کارکن پرامن آتے ہیں ،اگر ڈنڈا مارو گے تو ڈنڈا کھاؤ گے، سلیکٹیڈ وزیر اعظم اپنی حد میں رہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں فلم چلانے پر مجبور نہ کریں، ابھی بارشوں کی عنایت ہے، اپریل کے آخر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…